بدھ، 28 مئی، 2014
پیر، 26 مئی، 2014
ہفتہ، 24 مئی، 2014
اتوار، 18 مئی، 2014
سولہ سالہ نوجوان غازی محمد سلیم
غازی محمد سلیم تیری عظمت کو سلام
شرقپور ،سولہ سالہ نوجوان غازی محمد سلیم نے تھانہ میں داخل ہوکر توہین رسالت کے ملزم کوقتل کردیا
شرقپور شریف ( نامہ نگار) تھانہ شرقپور کی حوالات میں توہین رسالت کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو ایک سولہ سالہ نوجوان نے تھانہ میں داخل ہوکر اندھا دھندفائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے نوجوان کو موقعہ پر ہی گرفتار کر لیا ۔پولیس کی بھاری نفری تھانہ شرقپور کی عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بارہ مئی کو تھانہ شرقپور کے نواحی گاوں بھوئیوال میں سٹکر پھاڑنے پر تنازع پیدا ہوا جس پر اہل علاقہ نے لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا تھاکہ گاوں بھوئیوال میں قادیانی افراد نے سید ریاض حسین شاہ کی دکان پر نبی پاک ﷺ کی شان میں چسپاں پمفلٹ کو پھاڑ دیا تھا،جس پر تھانہ شرقپور پولیس نے مدعی سید ریاض حسین شاہ کی درخواست پر قادیانی جماعت کے چار افراد مبشر ،غلام احمد،خلیل احمد اسکے بیٹے احسان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم خلیل احمد ولد فتح محمدکو گرفتار کرلیاتھا۔ گذشتہ دوپہر بارہ بجے کے قریب ایک سولہ سالہ نوجوان سلیم پولیس کی وردی پہنے تھانہ شرقپور میں داخل ہوا اور حوالات میں بند خلیل احمد کو اپنے پسٹل سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے پولیس طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئی لیکن وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ شرقپور پولیس اس واقعہ کو چھپاتی رہی تاکہ پولیس کی نااہلی کو چھپایا جا سکے۔ اور یہ واقعہ میڈیا پر نہ آئے ،لیکن یہ واقعہ چھپ نہ سکا اور پولیس کی بھاری نفری تھانہ شرقپور پہنچ گئی اور تھانہ شرقپور کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ اور نواحی گاوں بھوئیوال میں سکیورٹی سخت کردی گئی ۔اس موقعہ پر مقامی صحافیوں کو تھانے میں سختی سے روک دیا۔ اور تھانہ میں فائرنگ کرکے زیر حراست ملزم کو قتل کرنے والے نوجوان سلیم سے تفتیش کرتے رہے اور امن و امان کی صورت حال کو قابو کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس واقعہ بارے ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ مروت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل نواحی علاقے بھوئیوال میں سٹکر پھاڑنے کا واقعہ ہوا تھا۔اور اس واقعہ کا ایک ملزم خلیل تھانہ شرقپور میں بند تھا کہ ایک سولہ سالہ میٹرک کے طالب علم سلیم نے پولیس کی وردی پہن کر تھانے میں داخل ہوکر پسٹل سے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا پولیس نے اس نوجوان کو موقعہ پر ہی گرفتار کرلیا ہے.
http://www.dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/17-May-2014/103117
شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ شرقپور کی حوالات میں بند 295 اے کے ملزم خلیل احمد کو محمد اسلم نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیا، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول خلیل احمد کا قادیانی گھرانے سے تعلق تھا اور اس نے ایک دکان سے سرکار دو عالمﷺ کے روزہ مبارک کے پوسٹر کو پھاڑ کر بے حرمتی کی تھی جہاں پر نوجوان نے اہل سنت والجماعت کو اطلاع دی اوراحتجاج پرپولیس نے خلیل احمد قادیانی کو 295 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ۔ اہل سنت والجماعت کے کارکن محمد سلیم آرائیں نے تھانے کی حوالات میں فائرنگ کرکے خلیل احمد کو قتل کردیا جس کے فوری بعد ڈی پی او افضال کوثر، ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ، ایس پی انویسٹی گیشن رانا ممتاز موقع پر پہنچ گئے ۔بتایاگیاہے کہ دسویں جماعت کا طالب علم محمد سلیم پولیس وردی پہن کر تھانے میں داخل ہوا اور ملاقات کے بہانے فائرنگ کرکے خلیل احمد کو حوالات میں قتل کردیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او عبداللہ پاشا سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل نوجوان خلیل احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گستاخی رسول کی جس پر اہل سنت والجماعت کے رہنماﺅں نے احتجاجی جلوس نکالا تھا۔
http://www.dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/17-May-2014/103242
جمعہ، 2 مئی، 2014
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)