کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ اسلام امن کا داعی ہے‘ تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ ، حضرت مجدد الف ثانی کے فلسفہ دو قومی نظریہ کے حقیقی وارث تھے،اس نظریہ کی پاسداری میں آپ نے عمر بھر جدوجہد کی اور قید وبند کی صعوبتوں کو برداشت کیا مگر تمام تکالیف اور مصائب آپکے عزم کو کمزور نہ کرسکے، سنی تحریک کا مشن بھی مجدد الف ثانی ،امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ کے فکر وفلسفہ اور نظریہ کوعوام میں پھیلانا اور باطل قوتوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا ہے ،ان خےالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ پر عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے آستانہ عالیہ موہری شریف کے خلفاءمفتی عبدالطیف ہزاروی،صوفی محمد نواز معصومی،سائیں سردار علی الغازی،اور جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کے خطیب مولانا محمد مسکین حنفی نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں ولید احمد شرقپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سنی تحریک فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ،مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ اور مزارات کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے اس مشن کی تکمیل میں سنی تحریک کی دو اعلیٰ قیادتوں وسینکڑوں کارکنان نے جام شہادت نوش کیا،حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نے بھی اس مشن کیلئے جدوجہد کو اپنی حیات کا نصب العین قرار دیا تھا،انہوں نے کہاکہ امام ربانی مجدد الف ثانی ہی دو قومی نظریہ کے خالق ہیں آپ نے بادشاہ اکبر کے خود ساختہ دین اکبری کو مسترد کرتے ہوئے واضح طورپر اعلان کیا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں اور الگ مذاہب ہیں،اسلام میں ہندوانہ رسوم ورواج کی کوئی گنجائش نہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں