کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پی ایس ٹی اور مرکز اہلسنت کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کے قتل میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس، رینجرز اور امن و امان کی بحالی کے اداروں پر سوالیہ نشان ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرپی ایس ٹی حیدرآباد کے صوبائی رہنما خالد حسن عطاری کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر اکبرقادری،عبدالشکور بھٹی،عمران سہروردی، شفیق میﺅ، ساجد کاظمی بھی موجودتھے،ان رہنما¶ں نے پی ایس ٹی کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری اورپاکستان سنی تحریک کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا، محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پی ایس ٹی کے خلاف ہونے والی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا اور سالمیت کے لئے اپنے قائدین اور سینکڑوں کارکنان کی قربانیاں دے کر پی ایس ٹی نے ملک میں اپنا ایک مقام قائم کیا ہے، جس پر چند مفاد پرستوں نے مرکز اہلسنت اور پی ایس ٹی کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، لیکن پی ایس ٹی کا ایک ایک کارکن مرکز کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، انہوں نے کہا کہ آج بھی جاوید قادری عرف کاکا کے قتل میں ملوث اور ایف آئی آر میں نامزد پولیس اہلکار اشرف کالیہ کھلے عام شہر میں دندناتا ہوا پھر رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اسے گرفتار کرنے سے قاصر ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں