دشمن احمد پہ شدت کیجئےملحدوں کی کیا مروت کیجئےذکر اُن کا چھیڑیئے ہر بات میں چھیڑنا شیطاں کا عادت کیجئےمثلِ فارس زلزلے ہوں نجد میںذکرِ آیاتِ ولادت کیجئےغیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل "یارسول اللہ" کی کثرت کیجئےکیجئے چرچا اُنہیں کا صبح و شامجانِ کافر پر قیامت کیجئےآپ درگاہِ خدا میں ہیں وجیہہاں شفاعت بالوجاہت کیجئےحق تمہیں فرماچکا اب تو حبیباب شفاعت بالمحبت کیجئےاِذن کب کا مل چکا اب تو حضورہم غریبوں کی شفاعت کیجئےملحدوں کا شک نکل جائے حضورجانبِ مَہ پھر اشارت کیجئےشرک ٹھہرے جس میں تعظیمِ حبیباس برے مذہب پہ لعنت کیجئےظالمو ! محبوب کا حق تھا یہیعشق کے بدلے عداوت کیجئےوالضحےٰ حجرات الم نشرح سے پھرمومنو ! اتمامِ حجت کیجئےبیٹھتے اٹھتے حضورِ پاک سے التجا و استعانت کیجئےیارسول اللہ دہائی آپ کی کوشمالِ اہلِ بدعت کیجئےغوثِ اعظم آپ سے فریاد ہےزندہ پھر یہ پاک ملّت کیجئےیاخدا تجھ تک ہے سب کا منتہیٰاولیا کو حکمِ نصرت کیجئےمیرے آقا حضرتِ اچھے میاں ہو رضا اچھا وہ صورت کیجئےاعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ
پیر، 30 ستمبر، 2013
اتوار، 29 ستمبر، 2013
حق چار یار
Post by عُـلمـائے اَھـل سُـنـّت.
لیبلز:
تصاویر,
دعوت نامہ,
conference,
invitations,
Islamic personalities,
kanzul iman,
media,
personalities of Islam,
photos,
pictures,
poetry,
sunni poetry,
videos
ہفتہ، 28 ستمبر، 2013
یوم سیاہ
لیبلز:
تصاویر,
دعوت نامہ,
غازی ممتاز قادری,
میڈیا,
conference,
ghazi mumtaz qadri,
invitations,
Islamic personalities,
kanzul iman,
media,
personalities of Islam,
photos,
pictures,
poetry,
sunni poetry,
videos
محافظان ختم نبوت پاکستان
لیبلز:
تصاویر,
ختم نبوت,
میڈیا,
conference,
invitations,
Islamic personalities,
kanzul iman,
media,
personalities of Islam,
photos,
pictures,
poetry,
sunni poetry,
videos
جمعہ، 27 ستمبر، 2013
منگل، 24 ستمبر، 2013
6 ستمبر 1965 کی جنگ میں رونما ہونے والے روحانی واقعات:
(1) ایک شخص نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو خواب میں دیکھا کہ وہ مجاہدین
میں اسلحہ تقسیم فرما رہے ہیں ۔
(روزنامہ کوہستان لاہور 10-11-1965)
(2) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے دربار کے ایک مجاور نے کہا۔۔
جس دن رات کو پاکستان پرحملہ ہوا ہے
گنبد کے اندر سے "حی علی الجہاد "کی آواز سنائی دے رہی تھی۔
(ہفت روزہ قومی دلیر 8-11-1965)
(3) 2 فوجیوں کا بیان ہے کہ اُنہیں بزرگوں پر اعتقاد نہیں تھا لیکن!
اُنہوں نے اپنی آنکھوں سے سیالکوٹ کے محاذ پر ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ
کو گھوڑے پر سوار ہو کر لڑتے اور ان کی سیف( یعنی تلوار) پر لکھا تھا
"شیخ عبدالقادر جیلانی (رح) "۔ اس قسم کے متعدد واقعات مشہور ہیں ۔
(روزنامہ جنگ 24-10-1965)
(4)پاکستان افواج نے اللہ اکبر ،یارسول اللہ اور یا علی کے نعر ے لگاتے ہوئے بھارتی ٹڈی دل فوج کو بُری طرح شکست دی ہے۔
(روزنامہ جنگ کراچی12 اکتوبر 1965ئ)
(5) اس معرکہ میں نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم (مع اولیاء کرام) اپنے مجاہدوں
کے سروں پر موجو تھے۔
(روزنامہ جنگ کراچی 12 اکتوبر1965ئ)
(6) 12 سو میل لمبے محاذ پر سبز کپڑوں والے مجاہد سفید لباس میں ایک بزرگ اور گھوڑے پر سوار ایک
جری دیکھے گئے۔
(روزنامہ جنگ کراچی 12 اکتوبر1965ئ)
(7) چونڈہ کے نزدیک ایک نورانی گروہ کو مہاجرین کی امداد کرتے ہوئے مجاہدین کے ساتھ یارسول اللہ مدد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
(روزنامہ جنگ کراچی 12 اکتوبر 1965ئ)
(8) سرگودہ کے ہوائی اڈے پر ایک بزرگ اپنی جھولی میں بم لیتے ہوئے دیکھے گئے۔
(روزنامہ جنگ کراچی 2 1اکتوبر1965ئ)
(9) راولپنڈی 24 اگست مظفر آباد سے اطلاع ملی ہے کہ کل رات بھارتی فوج نے چناری سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو مجاہدین نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔بتایا گیا ہے کہ مجاہدین یا علی کا نعرہ لگا
کر آگے بڑھے تو ایک بھارتی سپاہی رام چرن دہشت سے وہی گر کر ہلاک ہو گیا ۔
(روزنامہ جنگ کراچی12 اکتوبر1965ئ)
اُمتِ مسلمہ اس وقت سخت مشکلات اور ذِلّت کا شکار ہے اگر آج بھی اُمتِ مسلمہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلے اپنے عقائد درست کرلے تو اللہ کی مَدد ضرور شامل حال ہوجائیگی۔۔۔ بقول علامہ اقبال۔۔۔۔
فضائے بَدر پیدا کر ، فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی اصلاح کرنے اور مسلمانوں اور اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔۔۔
(روزنامہ کوہستان لاہور 10-11-1965)
(2) حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے دربار کے ایک مجاور نے کہا۔۔
جس دن رات کو پاکستان پرحملہ ہوا ہے
گنبد کے اندر سے "حی علی الجہاد "کی آواز سنائی دے رہی تھی۔
(ہفت روزہ قومی دلیر 8-11-1965)
(3) 2 فوجیوں کا بیان ہے کہ اُنہیں بزرگوں پر اعتقاد نہیں تھا لیکن!
اُنہوں نے اپنی آنکھوں سے سیالکوٹ کے محاذ پر ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ
کو گھوڑے پر سوار ہو کر لڑتے اور ان کی سیف( یعنی تلوار) پر لکھا تھا
"شیخ عبدالقادر جیلانی (رح) "۔ اس قسم کے متعدد واقعات مشہور ہیں ۔
(روزنامہ جنگ 24-10-1965)
(4)پاکستان افواج نے اللہ اکبر ،یارسول اللہ اور یا علی کے نعر ے لگاتے ہوئے بھارتی ٹڈی دل فوج کو بُری طرح شکست دی ہے۔
(روزنامہ جنگ کراچی12 اکتوبر 1965ئ)
(5) اس معرکہ میں نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم (مع اولیاء کرام) اپنے مجاہدوں
کے سروں پر موجو تھے۔
(روزنامہ جنگ کراچی 12 اکتوبر1965ئ)
(6) 12 سو میل لمبے محاذ پر سبز کپڑوں والے مجاہد سفید لباس میں ایک بزرگ اور گھوڑے پر سوار ایک
جری دیکھے گئے۔
(روزنامہ جنگ کراچی 12 اکتوبر1965ئ)
(7) چونڈہ کے نزدیک ایک نورانی گروہ کو مہاجرین کی امداد کرتے ہوئے مجاہدین کے ساتھ یارسول اللہ مدد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
(روزنامہ جنگ کراچی 12 اکتوبر 1965ئ)
(8) سرگودہ کے ہوائی اڈے پر ایک بزرگ اپنی جھولی میں بم لیتے ہوئے دیکھے گئے۔
(روزنامہ جنگ کراچی 2 1اکتوبر1965ئ)
(9) راولپنڈی 24 اگست مظفر آباد سے اطلاع ملی ہے کہ کل رات بھارتی فوج نے چناری سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو مجاہدین نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔بتایا گیا ہے کہ مجاہدین یا علی کا نعرہ لگا
کر آگے بڑھے تو ایک بھارتی سپاہی رام چرن دہشت سے وہی گر کر ہلاک ہو گیا ۔
(روزنامہ جنگ کراچی12 اکتوبر1965ئ)
اُمتِ مسلمہ اس وقت سخت مشکلات اور ذِلّت کا شکار ہے اگر آج بھی اُمتِ مسلمہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلے اپنے عقائد درست کرلے تو اللہ کی مَدد ضرور شامل حال ہوجائیگی۔۔۔ بقول علامہ اقبال۔۔۔۔
فضائے بَدر پیدا کر ، فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی
اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی اصلاح کرنے اور مسلمانوں اور اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔۔۔
48 واں ماہانہ درس قرآن
لیبلز:
بریلی شریف,
دعوت نامہ,
conference,
invitations,
Islamic personalities,
kanzul iman,
media,
personalities of Islam,
photos,
pictures,
poetry,
sunni poetry,
videos
پیر، 23 ستمبر، 2013
جیو! ہمیں جینے دو
جیو اینٹرٹینمنٹ نیٹ ورک
نے "پاکستان" کا نام ایک بار پھر بدنام کر دیا ۔
پاکستان آئیڈل کے نام سے جاری کردا پروگرام آپ کی بہنوں ، بیٹیوں کو دیکھاے گا ناچ گانا ۔ ہم پاکستانی پاکستان کا نام ناچ گانے کے پروگرام کے ساتھ استعما ل ہوتا نہیں دیکھ سکتے ۔ حکومت پاکستان یا عدالت بزیعہ پیمرہ فوری طور پر نام کے ساتھ سے "لفظ" پاکستان کو ہٹانے کا حکم جاری کرے۔
کیونکہ پاکستان کا مطلب کیا ؟
لا إله إلا الله
پاکستان کا مقصد کیا ؟
محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم
ازقلم: محمد دانش
اتوار، 22 ستمبر، 2013
ہفتہ، 21 ستمبر، 2013
قانون تحفظ ناموس رسالتؐ:نظریاتی کونسل کاموقف متعصبانہ ہے،مفتی منیب
نظریاتی کونسل کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت تو ملک میں کوئی کسی جرم کے خلاف تھانے اور عدالت کا رخ ہی نہیں کرے گا,مفتی منیب. فوٹو : فائل
کراچی: تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے صدر اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ قانون تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا موقف انتہائی متعصبانہ موقف ہے۔
انھوں نے کہا کہ کونسل کے ترجمان کی جانب سے میڈیا پر آنے والے بیانات سے علمائے کرام میں تشویش پائی جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ قتل سمیت کسی بھی جرم میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے، شہادتیں وصول کی جاتی ہیں اور بعض صورتوں میں شہادتیں رد بھی ہوجاتی ہیں، انھوں نے کہا کہ ایسی صورت میں کسی مجرم کے خلاف دعوے یا شہادت کے رد ہونے کی صورت میں انھیں جرم کی سزا نہیں دی جاتی اور نہ ہی قتل کا دعوی یا شہادت رد ہونے کی صورت میں مدعی اور گواہ کو پھانسی پر چڑھایا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی دعوے یا شہادت کا عدالت میں رد ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دعوی یا شہادت باطل ہے بلکہ بعض اوقات ایک شہادت یا دعوی درست ہوتا ہے تاہم عدالتی معیار پر پورا نہیں اترتا اور عدالت اسے خارج کردیتی ہے، انھوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت تو ملک میں کوئی کسی جرم کے خلاف تھانے اور عدالت کا رخ ہی نہیں کرے گا اور معاشرے میں جنگل کا قانون نافذ ہوجائے گاانھوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ قانون تحفظ ناموس رسالتؐ کی ایف آئی آردرج ہونے کا فوری فائدہ یہ ہے کہ مبینہ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حفاظتی تحویل میں چلا جائے گا اور اگر بے قصور ہے توعدالت اسے رہا کردے گی لیکن جب آپ عدالت کا راستہ بند کردیں گے اور عدالت سے رجوع کو جرم قرار دیں گے تو انارکی پھیلے گی۔
حوالہ ایکسپریس نیوز
جمعہ، 20 ستمبر، 2013
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا ۔۔۔ مظفر وارثی
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی
ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی
فاروق کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا
گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے
عثمان سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا
یورپ میں مارا مارا نہ پھرئے گدائے علم
دروازہ علی سے یہ خیرات جا کے لا
باطل سے دب رہی ہے امت رسول کی
منظر ذرا حسین سے کچھ کربلا کے لا
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ممتاز قادری کی سزائے موت ختم کی جائے: 1 ہزار علماء کا مطالبہ
سابقہ مطالبہ کی خبر
لاہور (جنرل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایک ہزار سے زائد علماء و مشائخ کے دستخطوں کے ساتھ تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خصوصی صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عاشق ِ رسول ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے صدارتی منصب کی مدت ختم ہونے سے پہلے۔ ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کر کے اللہ اور اس کے رسول کو خوش کر سکتے ہیں۔ صدر کے آخری دنوں میں یہ عمل دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں عاشقانِ رسول کے لیے بے پناہ خوشی کا باعث بنے گا۔
خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ آصف علی زرداری اپنی عاقبت سنوارنے کے لیے اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ممتاز حسین قادری کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی بلکہ جب سلمان تاثیر نے قانونِ ناموسِ رسالت کو کالا قانون قرار دے کر گستاخِ رسول آسیہ مسیح کی حمایت کر کے گستاخی رسول کا ارتکاب کیا اور ملک بھر کے علماء و مشائخ اور عوام کے پرزور مطالبے کے باوجود نہ ہی سلمان تاثیر کو اس کے عہدے سے ہٹایا گیا اور نہ ہی اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی گئی۔ کئی ماہ گزرنے کے بعد حکومت سے مایوس ہو کر مجبوراً ممتاز حسین قادری نے جذبہ عشق ِ رسول سے سرشار ہو کر ایسا قدم اٹھایا جو قرآن و سنّت کی روشنی میں جائز ہے۔
قرآن و سنّت کے لحاظ سے غازی ممتاز حسین قادری کا فعل جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔ انہیں جیل میں رکھنا غیرشرعی عمل ہے۔
خط پر جن علماء و مشائخ نے دستخط کئے ہیں ان میں
اسمبلی کے فلور پر ممتاز قادری کی حمایت کرنیوالوں کے مشکور ہیں، علامہ غفران سیالوی
اسلام ٹائمز: علماء بورڈ کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ نفیسہ شاہ، شیریں مزاری اور عارف علوی کی طرف سے ممتاز قادری کو سزا دینے کا مطالبہ شریعت اسلامی کے منافی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک علماء بورڈ کے چیئرمین اورممتاز اسلامی سکالر علامہ غفران محمودسیالوی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلورپر ممتازقادری کی حمایت کرنیوالوں کے مشکورہیں۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مجاہد علی کی طرف سے ممتازقادری کی رہائی کا مطالبہ پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے مجاہد علی کے مطالبے کو ذاتی سوچ اور پارٹی پالیسی کیخلاف قرار دینا افسوسناک ہے۔ اراکین قومی کی طرف سے ممتاز قادری کو سزا دینے کا مطالبہ شریعت اسلامی کے منافی ہے۔ گستاخ رسول صلی الله علیه وسلم کا قتل رائیگاں جاتاہے، شریعت اس پر کوئی حد، قصاص یا ہرجانہ طلب نہیں کرتی۔ ممتازحسین قادری نے توہین رسالت صلی الله علیه وسلم پر جس ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایمانی غیرت کا تقاضا ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کریم صلی الله علیه وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔
ممتاز قادری ایک امن ساز ہے .
اگر صرف اعتراض یہ ہے کہ ممتاز قادری ایک قاتل ہے! تو ممتاز قادری ایک قاتل ہے! ایک غازی کے لیے یہ ہونا ضروری ہے۔ مجھے کہنے دیں کہ ممتاز قادری کس طرح ایک امن ساز ہے ۔ آج کے نام نہاد امن کے ٹھیکے دار اپنے وقت کے سب سے بڑے خونی ہیں۔ امریکی اور نیٹو افواج نے امن کے نام پر لاکھوں لوگوں کا خون بہایا ہے۔ وہ اب بھی مشرق وسطی، عراق اور افغانستان میں بے گناہ بچوں اور عورت کو مار رہے ہیں۔ وہ بھی خونی ہیں لہٰذا انہیں ممتاز قادری کے کیس کے بارے میں بات کرنے سے بہتر ہے کہ اپنا منہ بند رکھیں۔ اصل میں! ممتاز قادری والا معاملہ ہر مسلمان کے ساتھ ہے۔ حضور نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ کس طرح اور کیونکر کسی کو اتنی جرات ہو کہ وہ سلمان تاثیر کی طرح توہین رسالت کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرے؟ سلمان تاثیر یہودیوں کی لابی اور قادیانی لابی کی طرف سے ایک ہپناٹائزد شخص تھا۔
سلمان تاثیر نے نہ صرف آسیہ بی بی کی سزا کے بارے میں عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، بلکہ اس نے قانون توہین رسالت 295-C کے لئے "سیاہ قانون "جیسے گستاخانہ الفاظ استعمال کیے اور وہ اس میں بھی ترمیم یا اس قانون کو ختم کرنے کے لئےچیختا تھا۔ یہ قانون (295 سی) قرآن و حدیث (حضور نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اقوال) کی روشنی میں بنایا گیا تھا۔ ایک Blasphemer گستاخ (آسیہ بی بی) کی حمایت بذات خود ایک گستاخی تھی اور عدالت کی توہین تھی، جبکہ سلمان تاثیر نے اسے ایک "معصوم" کہنے کے بعد اس قانون کے درپے ہو گیا۔ سلمان تاثیر ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لئے جا رہا تھا جس میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو رہی تھی اور پھر اس کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتاتھا۔ لہذا، ایک پرامن ماحول کے لئے اسے جہنم رسید کرنا وقت کی ضرورت تھی۔ اس طرح، غازی ملک ممتاز حسین قادری کو ایک پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے ایک قدم اٹھانا پڑا۔ ممتاز قادری زندہ رہو تابندہ رہو! اللہ تعالی آپ کی حفاظت فرمائے۔
از قلم: عبدالرزاق قادری
جمعرات، 19 ستمبر، 2013
شرف ملت محسن اہل سنت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ
شرف ملت محسن اہل سنت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ نے 13 اگست 1944 بمطابق 1364 ہجری کوہندوستان کے ضلع ہوشیار پور کے ایک گاؤں مرزاپور میں ایک دینی گھرانے میں صوفی نور بخش کے بیٹے مولانا اللہ دتہ صاحب کے گھر میں آنکھ کھولی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ وہاں شرف صاحب کو مولانا غلام الدین کی صحبت و شفقت میسر رہی۔ بعد ازاں لائل پور (فیصل آباد) جامعہ رضویہ میں داخلہ لیا۔ وہاں دیگر استاذہ کرام کے ساتھ ساتھ مہتمم جامعہ محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد قادری چشتی سے بھی فیض یاب ہوئے۔ آپ نے محدث اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے منطق اور رسالہ صغریٰ میں کسب فیض کیا۔وہاں آپ رحمۃ اللہ علیہ کے دیگر اساتذہ کرام میں مولانا حافظ احسان الحق ، مولانا سید منصور شاہ ، مولانا حاجی محمد حنیف، مولانا حاجی محمد امین اور مولانا محمد عبداللہ رحمھم اللہ علیھم اجمعین کے مبارک نام شامل ہیںامین اور مولانا محمد عبداللہ رحمھم اللہ علیھم اجمعین کے مبارک نام شامل ہیں۔
از قلم عبدالرزاق قادری
منگل، 17 ستمبر، 2013
اتوار، 15 ستمبر، 2013
ہفتہ، 14 ستمبر، 2013
جمعہ، 13 ستمبر، 2013
روحانیت کا بحر بیکراں… صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوریؒ
علامہ عبدالستار عاصم
کشف و روحانیت اور شریعت و ولایت کے
حوالہ سے آستانہ عالیہ شیر ربانی شرقپور شریف کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ
برصغیر پاک و ہند میں ایک ایسا روحانی مرکز تجلیات اور گم کردہ راہ انسانوں
کی ایک ایسی منزل جاوداں ہے جو نہ صرف ماضی میں لاکھوں انسانوں کی زندگی
میں مثبت شرعی و روحانی انقلاب برپا کر چکا ہے بلکہ اس چشمہ فیض کی روانی
سے تاقیامت انسانیت کو حیات جاودانی اور سوز لاثانی مہیا ہوتا رہے گا۔ راقم
ایک مصنف، صحافی ہونے کی حیثیت سے آج سے تیس سال پہلے اس درگاہ شیر ربانی
میں داخل ہوا اور جب چند گھنٹوں کی تقریب ملاقات کے بعد واپس پلٹا تو دل
روحانیت سے معمور اور جسم مثل کوہ طور ہو چکا تھا۔ اس انقلاب کا باعث اس
درگاہ کے سجادہ نشین فخرالمشائخ صاحبزادہ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوریؒ کی
پراثر تبلیغ اور پرسوز گفتگو تھی اور ساتھ ہی ان کے صاحبزادہ حضرت میاں
خلیل احمد شرقپوریؒ کی روحانیت سے لبریز نگاہ التفات اور خیر و فلاح پر
مبنی سچی ہدایات تھیں۔ اس دن سے آج تک راقم اس درگاہ سے ایسے پیوستہ ہے
جیسے پھول کے ساتھ خوشبو، سورج کے ساتھ روشنی اور ابر کے ساتھ بارش منسلک
ہوتی ہے۔ ویسے تو اس شیر ربانی خانوادہ کا ہر فرد ملک اور اسلام کے مقدر کا
ستار ہے لیکن فخر المشائخ صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری کی شان ہی
نرالی ہے۔ گزشتہ روز وہ اپنے لاکھوں معتقدین کو داغ مفارقت دے کر جنت مکین
ہو گئے اس حوالہ سے ان کے متعلق چند سطور پر مبنی ایک معلوماتی مضمون رقم
کر رہا ہوں اس سے قارئین کو اس بطل جلیل صاحبزادہ میاں جمیل احمد
بدھ، 11 ستمبر، 2013
پیر، 9 ستمبر، 2013
دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور
لاہور (سٹاف رپورٹر) دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان
کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ مرکزی امیر شیخ الحدیث
علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے ملک بھر سے آنے والے مہمانانِ گرامی کا
استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ قادیانیت کے خلاف تحریک
چلانا جہاد ہے۔ ردِقادیانیت کیلئے بڑے بڑے عہدوں پر قابض بدعقیدہ اور
غیرمسلموں کو ہٹایا جائے۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری القراءغلام رسول نے
تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے
اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے مشن پر ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ ان کا
کہنا تھا کہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی عظیم کاوش کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر پاکستان، چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ اعلی
عہدیداران کے حلف میں بھی عقیدہ ختم نبوت کو شامل کیا جائے۔ اپنے خطاب میں
انہوں نے کہا کہ قادیانی آج بھی پاکستان کو اکھنڈ بھارت بنانا چاہتے ہیں۔
ملک دشمن جماعت احمدیہ پر پابندی عائد کی جائے۔ سنی تحریک کے رہنما انجینئر
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک بھر میں امن کی فضا قائم کرنے کیلئے مصلحت
پسندی کے نام پر قادیانیوں کو اپنا بھائی کہنے والے حکمرانوںاور رہنماﺅں
کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔ شاہ انس نورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ
قادیانیوں کے مراکز کو بند کیا جائے اور ان کے لٹریچر چھاپنے والوں کیخلاف
سخت کارروائی کی جائے۔ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری نے بھی خطاب کیا۔
دریں اثناءورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منانے کے حق
میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ملک گیر جلوس و ریلیاں نکالی گئیں، ختم نبوت
کا مسئلہ حل کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو اور پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا
گیا اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ
کیا گیا۔
لاہور (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) ملک بھر میں یوم ختم نبوت
منایا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں ختم
نبوت کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے ادارہ تعلیمات
اسلامیہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کا مضمون
شامل نصاب کیا جائے اور اہم کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو ان کے عہدوں
سے الگ کیا جائے۔ حضور نبی کریم قیامت تک کے لئے پوری نوع انسانی کے لئے
مبعوث فرمائے گئے۔ فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لئے امام احمد رضا خان
بریلوی نے علمی جہاد کیا اور قادیانیوں کو قومی اسمبلی سے غیرمسلم اقلیت
قرار دلوانے کی جدوجہد میں مولانا شاہ احمد نورانی، علامہ عبدالمصطفی
الاظہری اور مولانا عبدالستار خان نیازی نے اہم کردار ادا کیا۔ سید شمس
الدین بخاری نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک سے
سنی تحریک کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے
مطابق سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک
گیر سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا۔ مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ
تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے راہنماﺅں الحاج پیر سید
عظمت علی شاہ بخاری آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف، الحاج مولانا محمد
اکبر نقشبندی، صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد
حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، قاری غلام
سرور حیدری، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی محمد حسیب قادری، حافظ محمد رفیق
قادری، مولانا محمد خالد حسن مجددی، قاضی محمد یعقوب رضوی، عبدالمجید
گیلانی، مولانا محمد نواز بشیر جلالی اور دیگر نے خطاب کیا۔ پیر سید عظمت
علی شاہ بخاری نے کہا کہ قادیانیوں اور ان کے سرپرستوں کی سازشیں کامیاب
نہیں ہونے دیں گے۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق تحریک تحفظ ختم نبوت
پاکستان اور جامعہ قادریہ نصیر العلوم کے زیراہتمام شاہدرہ میں ایک عظیم
الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مسلم مکاتب فکر کے علمائے
کرام اور دینی، مذہبی رہنما اور
حصہ چہارم - دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان
Watch live streaming video from alnoormedia at livestream.com
حصہ سوم - دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان
Watch live streaming video from alnoormedia at livestream.com
حصہ دوم - دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان
Watch live streaming video from alnoormedia at livestream.com
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)