شرف ملت محسن اہل سنت علامہ مولانا مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ نے 13 اگست 1944 بمطابق 1364 ہجری کوہندوستان کے ضلع ہوشیار پور کے ایک گاؤں مرزاپور میں ایک دینی گھرانے میں صوفی نور بخش کے بیٹے مولانا اللہ دتہ صاحب کے گھر میں آنکھ کھولی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ وہاں شرف صاحب کو مولانا غلام الدین کی صحبت و شفقت میسر رہی۔ بعد ازاں لائل پور (فیصل آباد) جامعہ رضویہ میں داخلہ لیا۔ وہاں دیگر استاذہ کرام کے ساتھ ساتھ مہتمم جامعہ محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد قادری چشتی سے بھی فیض یاب ہوئے۔ آپ نے محدث اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے منطق اور رسالہ صغریٰ میں کسب فیض کیا۔وہاں آپ رحمۃ اللہ علیہ کے دیگر اساتذہ کرام میں مولانا حافظ احسان الحق ، مولانا سید منصور شاہ ، مولانا حاجی محمد حنیف، مولانا حاجی محمد امین اور مولانا محمد عبداللہ رحمھم اللہ علیھم اجمعین کے مبارک نام شامل ہیںامین اور مولانا محمد عبداللہ رحمھم اللہ علیھم اجمعین کے مبارک نام شامل ہیں۔
از قلم عبدالرزاق قادری
السلام علیکم!
جواب دیںحذف کریںمیں نے اپنے بلاگ پر اس تحریر کو مزید بہتر کیا ہے آپ سے درخواست ہے کہ اسےوہاں سے کاپی کر کے ایک بار پھر آپ یہاں پیسٹ کر دیں تو معلوماتی ہو جائے گا ان شاء اللہ
میں یہ لنک دے رہا ہوں
http://afkaremuslim.blogspot.com/2012/09/blog-post_14.html