پیر، 9 ستمبر، 2013

دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور

لاہور (سٹاف رپورٹر) دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس فدایان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ مرکزی امیر شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے ملک بھر سے آنے والے مہمانانِ گرامی کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ قادیانیت کے خلاف تحریک چلانا جہاد ہے۔ ردِقادیانیت کیلئے بڑے بڑے عہدوں پر قابض بدعقیدہ اور غیرمسلموں کو ہٹایا جائے۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری القراءغلام رسول نے تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے مشن پر ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی عظیم کاوش کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر پاکستان، چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ اعلی عہدیداران کے حلف میں بھی عقیدہ ختم نبوت کو شامل کیا جائے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قادیانی آج بھی پاکستان کو اکھنڈ بھارت بنانا چاہتے ہیں۔ ملک دشمن جماعت احمدیہ پر پابندی عائد کی جائے۔ سنی تحریک کے رہنما انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک بھر میں امن کی فضا قائم کرنے کیلئے مصلحت پسندی کے نام پر قادیانیوں کو اپنا بھائی کہنے والے حکمرانوںاور رہنماﺅں کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔ شاہ انس نورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قادیانیوں کے مراکز کو بند کیا جائے اور ان کے لٹریچر چھاپنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناءورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منانے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ملک گیر جلوس و ریلیاں نکالی گئیں، ختم نبوت کا مسئلہ حل کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو اور پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
لاہور (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) ملک بھر میں یوم ختم نبوت منایا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کا مضمون شامل نصاب کیا جائے اور اہم کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو ان کے عہدوں سے الگ کیا جائے۔ حضور نبی کریم قیامت تک کے لئے پوری نوع انسانی کے لئے مبعوث فرمائے گئے۔ فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لئے امام احمد رضا خان بریلوی نے علمی جہاد کیا اور قادیانیوں کو قومی اسمبلی سے غیرمسلم اقلیت قرار دلوانے کی جدوجہد میں مولانا شاہ احمد نورانی، علامہ عبدالمصطفی الاظہری اور مولانا عبدالستار خان نیازی نے اہم کردار ادا کیا۔ سید شمس الدین بخاری نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک سے سنی تحریک کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک گیر سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا۔ مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے راہنماﺅں الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف، الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، قاری غلام سرور حیدری، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی محمد حسیب قادری، حافظ محمد رفیق قادری، مولانا محمد خالد حسن مجددی، قاضی محمد یعقوب رضوی، عبدالمجید گیلانی، مولانا محمد نواز بشیر جلالی اور دیگر نے خطاب کیا۔ پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے کہا کہ قادیانیوں اور ان کے سرپرستوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق تحریک تحفظ ختم نبوت پاکستان اور جامعہ قادریہ نصیر العلوم کے زیراہتمام شاہدرہ میں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مسلم مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دینی، مذہبی رہنما اور 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں