منگل، 8 اکتوبر، 2013

عاشق رسول ممتاز قادری کی رہائی پوری قوم کی آواز ہے:مولانا حماد اللہ درخواستی

خان پو ر ( کفایت اللہ درخواستی) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے سیرت مصطفی ۖ زندگی کے ہرشعبہ میں ہر مسلمان کی بھر پور رہنمائی کرتی ہے ۔محمد ی انقلاب نے دنیا کو امن وسلامتی کو گہوارہ بنایا اس لئے تمام حکمران اور عوام اپنے تمام مسائل کے حل کے لئے سنت رسول ۖ سے رہنمائی حاصل کریں ان خیالا ت کا اظہار جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور کے منتظم اعلیٰ وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حماد اللہ درخواستی نے جامع مسجد جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس امت میں اتحاد کی فضاء قائم کرنے اور احیاء اسلام کے لئے چراغ راہ اور مینارہ نور ہے ۔عاشق رسول ممتاز قادری کی رہائی پوری قوم کی آواز ہے اقوام متحدہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی گستاخی کرنے والوں کے لئے سزائے موت کا عالمی قانون بنائے انہوںنے کہاکہ امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتیں صیہونی مفادات کے لئے دنیا بھر میں لاکھو ں مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں مغربی استعمار مادی و معدنی وسائل پر قبضہ کے لئے بلاد اسلامیہ بالخصوص عرب ممالک میں اختلافات کو ابھار کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں کارفرما ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی فیصلہ ساز قوتوں کو اپنی خارجہ وداخلہ پالیسیوں او رجنگی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا ہوگی ۔لسانی تنظیموں کی طرف سے پاکستان ک اسلام کے نام پر حاصل ہونے اور پاکستان کو سیکولرسٹیٹ قرار دینے کا اقرار دوقومی نظریہ سے روگردانی اور شہداء پاکستان کے مقدس خون سے غداری ہے پاکستان کو سیکولر سٹیٹ قرار دینے والے عناصر قادیانی موقف کی تقویت کا باعث بن رہے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جسمیں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر بدامنی ،لوٹ مار ،مہنگائی اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں