منگل، 8 اکتوبر، 2013

انجمن طلبا اسلام ناظم اسلام آباد شہیر سیالوی و مرکزی وائس چرمین میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ ممتاز قادری مجرم نہیں ہیرو ہے

اسلام آباد : انجمن طلبا اسلام ناظم اسلام آباد شہیر سیالوی و مرکزی وائس چرمین میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ ممتازقادری مجرم نہیں ہیرو ہے اور ہر عاشق ِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ممتاز قادری کے جذبے سے سرشار ہے۔ ممتاز حسین قادری ہر مسلمان کے دل کی دھڑکنوں میں بستا ہے۔ عاشقانِ رسول ممتازحسین قادری کے ساتھ ہیں۔ گستاخانِ رسول کی سرکوبی کے لیے ممتازقادری کے جذبۂ عشق ِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز حسین قادری اُمّت کی آنکھ کا تارہ ہے۔

صدر پاکستان ممتاز قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کریں۔ ممتاز قادری نے ہر گستاخِ رسول پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔انجمن طلبہ اسلام ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لیے تحریک چلائے گی۔ حکومت دہشت گردوں کو رہا کر رہی ہے اور ممتاز قادری کو قید کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا جاوید ہاشمی کی جانب سے توہین رسالت قانون میں تبدیلی کا بیان واپس لینے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں