کراچی…جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ ہے کہ ناموس رسالت کا قانون ایمان کا حصہ ہے،قانون میں کسی قسم کی ترمیم یا تنسیخ برداشت نہیں کی جائیگی ۔کراچی پریس کلب میں نیوز کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی کا کہنا تھاکہ ہر دور میں مغرب زدہ سیاستدانوں اور این جی اوز کی خواہش رہی ہے ناموس رسالت کا قانون ختم کر دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے غلط استعمال کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔شاہ اویس نورانی نے ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم سے متعلق جاوید ہاشمی کے بیان کو قابل مذمت قرار دیا ، انہوں نے تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ناموس رسالت کے قانون سے متعلق جاوید ہاشمی کے بیان پر پارٹی پوزیشن واضح کریں بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں